لاہور (جیوڈیسک) چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے جشن آزادی کے موقع پرشہر کے تاریخی اور تفریحی مقامات کے گر دونواح میں پارکنگ اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔ 13 اور 14 اگست کے روز 3 ایس پیزکی نگرانی میں تین شفٹوں میں مجموعی طور پر 12 ڈی ایس پیز، 107 انسپکٹرز اور 3191 ٹریفک وارڈنز اور اہلکارڈیوٹی سر انجام دیں گے۔