جشن آزادی نمائشی فٹ بال میچ عید گاہ یوتھ خداد کالونی اور کورنگی نیشنل کے مابین 14 اگست کو کھیلا جائیگا

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) جشن آزادی کے موقع پر ایک نمائشی فٹ بال میچ عید گاہ یوتھ خداد کالونی اور کورنگی نیشنل کے مابین مورخہ 14 اگست 2014ء بروز جمعرات خداد کالونی عید گاہ یوتھ فٹ بال گرائونڈ پر کھیلا جائیگا ۔اس نمائشی میچ کے لئے عید گاہ یوتھ فٹ بال کلب کے روح رواں رائو فاروق نے عید گاہ یوتھ فٹ بال ٹیم کا اعلان کردیا ہے

جس کے مطابق محمد گلفام ٹیم کی قیادت کرینگے جبکہ بقیہ کھلاڑیوں میں محمد سہیل، اویس، محمد سمیع، حیدر، مشتاق، علی، شوکت، شہزاد، امین، یاور حسین ، محمد اسد ہونگے کوچ کے فرائض محمد ندیم کرینگے ۔نمائشی میچ کے اختتام پر تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی معروف سماجی رہنماء حاجی صدیق کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے اس نمائشی میں شہر کی ممتاز سیاسی ،سماجی اور اسپورٹس سے وابستہ شخصیات شرکت کرینگے۔