اسلام آباد (جیوڈیسک) یوم آزادی کی مرکزی تقریب کی تیاری کے موقع پر جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یوم آزادی کی مرکزی تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے چند علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کی گئی ہے جو 10 بجے کے بعد بحال ہونا شروع ہو جائے گی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور مرکزی شاہراؤں پر پاک فوج کے جوان تعینات ہیں۔
واضح رہے کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی یوم آزادی کے موقع پر مرکزی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہو گی جس میں صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سمیت اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت بھی شریک ہو گی۔