یوم آزادی، کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

Ambolence

Ambolence

کراچی (جیوڈیسک) رات 12 بجتے ہی شہر کے مختلف علاقے یوم آزادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھے۔

فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 13 افراد اندھی گولیوں کا شکار ہو کر اسپتالوں میں پہنچ گئے۔ گلستان جوہر میں ہوائی فائرنگ سے روحیل زخمی ہوا جواسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جمشید کوارٹر بلوچ پاڑہ میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ جہانگیر خاتون ثروت زخمی ہو گئی۔

ناظم آباد میں ریحان اور خاتون سدرہ، نیو کراچی میں تراب نشانہ بنے۔ پرانی سبزی منڈی میں رحمت اللہ، نیو ٹاؤن میں عزیز اور سہراب گوٹھ، بلدیہ، سعید آباد میں ایک خاتون سمیت تین نا معلوم افراد ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر لہو لہان ہوئے۔