فیصل آباد : آزادی مارچ کو کامیاب کروانے کے لیے نائب صدر سنٹرل پنجاب محترمہ میمونہ حسین کے صوبہ بھر میں دورے، خواتین کو متحرک کرنے کے لیے کنونشن اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری۔ گزشتہ روز انہوں نے فیصل آباد میں تحریک انصاف کی خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اپنے بہتر مستقبل کے لیے 14 اگست کو آزادی مارچ کا حصہ بن کر تبدیلی کا آغاز کریں۔
جعلی مینڈیٹ والی حکومت چند دنوں کی مہمان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو تحریک انصاف کا سونامی کرپشن کے بتوں کو بہالے جائیگا۔ اگر کسی گلوبٹ نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو وہ پاش پاش ہو جائے گا۔ میمونہ حسین نے کہا کہ فیصل آباد، شیخوپورہ، لاہور دیگر شہروں سے خواتین کا بہت بڑا قافلہ اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گا۔
خواتین کو اگر روکنے کی کوشش کی گئی تو پھر سڑکوں پر ہی دما دم مست قلند ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن چرانے والے ملک وقوم سے مخلص نہیں یہ اپنی تجوریوں کو بھر کر پھر جدہ بھاگ جائینگے اس لیے عوام متحد ہو کر عمران خان کا ساتھ دیں تاکہ ملک کو چور لٹیروں سے نجات مل سکے۔