کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیس ایمبیسیڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 61 ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز کے اشتراک اور واحد اسپورٹس کورنگی کے تعاون سے “جشن آزادی پیس اسپورٹس فیسٹیول “کا شاندار افتتاح مورخہ 8 اگست 2016ء بروز پیر شام 5 بجے واحد اسپورٹس گرائونڈ کورنگی نمبر 5 میں ہو گا۔ فیسٹیول کا افتتاح ونگ کمانڈر 61 ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز شاہد عامر خان کرینگے۔
افتتاح کے موقع پر شوٹنگ بال میچ اور مارشل آرٹ کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔جشن آزادی پیس اسپورٹس فیسٹیول کے آرگنائزر اورنگزیب سلطان نے کہا کہ فیسٹیول 8 اگست تا 14 اگست تک منعقد ہو گا۔
اس میں شوٹنگ بال ،فٹ بال ،ایتھلیٹ ،سائیکل ریس ،مارشل آرٹ اور ملی نغموں کا بین المدارس مقابلہ منعقد کیا جائیگا جس میں شہر کی ممتاز و معروف شخصیات شرکت کرینگے انہوں نے کہاکہ فیسٹیول کے انعقاد کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور ڈی ایم سی کورنگی کا تعاون حاصل رہے گا۔