جشنِ آزادی اور استعفے

Independence Day Pakistan

Independence Day Pakistan

تحریر: عمران احمد راجپوت
چودہ اگست میں صرف ایک دن باقی رہے گیا تھااور ہمیں ہرسال کی طرح امسال بھی جشنِ آزادی کے حوالے سے کالم لکھنا تھا لہذا ہم نے کالم لکھنے سے پہلے سوچا ایک نظر ملکی حالات پر ڈالی جائے پاکستان کی سیاست میں کب کیا تبدیلی رونما ہوجائے کچھ کہا نہیں جاسکتا یہ سوچ کر ہم نے ٹی وی آن کیا جیسے ہی ہم نے ٹی وی آن کیا سامنے ایک نیوز چینل پر بریکنگ نیوز چلتی دکھائی دی کہ ایم کیوایم نے سنیٹ سمیت قومی وصوبائی اسمبلیوں کی 84 نشستوں سے استعفےٰ دیدیئے ۔اب چونکہ ملک میں یہ تبدیلی چھوٹی نہیں تھی لہذا سوچ میں پڑ گئے کالم کا موضوع کیا بنائیں کیونکہ اب عوام کی تمام تر توجہ الیکٹرونک میڈیاسے لیکرسوشل میڈیا تک جشنِ آزادی سے ہٹ کر اِسی موضوع پرلگی رہے گی اور ناصرف میڈیا اورعوام بلکہ ہمارے جمہوریت پسند سیاستدانوں کی تمام مصروفیات کا محور وہ استعفےٰ رہینگے جنھیں ضرورت سے زیادہ سیانے اسپیکر قومی اسمبلی نے ایم کیوایم اراکین سےٰ وصول کرکے نہایت ایکٹیو ہوکر پھرتی دیکھاتے ہوئے انگلش میں پلیز پروسسز لکھ کر الیکشن کمیشن کو فاروڈ کردیئے۔

اس پر سونے پہ سوہاگہ یہ کہ الیکشن کمیشن نے بھولی دادی کا کردارنبھاتے ہوئے استعفوں سے متعلق فوراً نوٹیفکیشن جاری کردیا مزید براں یہ کہ ہمارے آزاد میڈیا نے پھاپاکُٹنی کا کردار اداکرتے ہوئے اُسے فوراً میڈیا پربریک کردیا جب اِس بات کا علم استعفےٰ دینے والوں اور استعفےٰ لینے والوںکو ہوا تو جیسے پیروتلے سے زمین ہی نکل گئی۔ آئینی اور قانونی ماہرین کے مطابق استعفےٰ منظور ہوچکے ہیں اور اب ایم کیوایم کے اراکین قومی اسمبلی کے ممبر نہیں رہے ۔ لہذاآئینی نقطہ نطر سے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ایم کیوایم قومی اسمبلی میں اپنی نمائندگی کھوچکی اب اِس حوالے سے جمہوری نقطہ نظر کیا کہتا ہے اِس کا فیصلہ ہمارے ملک کے جمہوریت پسند کریں گے جس کے بارے ہم کل کالم لکھیں گے ابھی فلحال یہ دیکھتے ہیںکہ اونٹ کس کرونٹ بیٹھتا ہے ۔لہذااونٹ کے کسی کرونٹ بیٹھ جانے تک ہم اپنے اصل موضوع پرآتے ہوئے اپنے کالم کو آگے بڑھاتے ہیں۔

قارئین غور کریںہرسال چودہ اگست کو ہم جشنِ آزادی نہایت جوش وجذبے کے ساتھ مناتے ہیںکہیں اپنے گھروں میں سبز ہلالی پرچم لگاتے ہیں تو کہیں گھر سے باہر اپنے اپنے علاقوںمیں رنگ برنگی جھنڈیاں لگاکروطن سے محبت کا اظہار کرتے ہیں کہیںملی جذبے کے تحت اسکول کالجوں میں جشنِ آزادی کے موضوعات پر پروگراموں کا انعقاد کیاجاتاہے تو کہیں اپنے قومی ہیروزکوخراجِ تحسین پیش کرتے ہیں،کہیں ملی نغموںکی مدوھردھنوںپرلہکتے ہوئے ایک سچے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیتے ہیں ۔اور جیسے ہی چودہ اگست ختم ہوکر پندرہ اگست شروع ہوتی ہے ہم اپنے تمام جذبوں کو نشہ آور گولیاں کھلاکر پورے ایک سال کے لئے سُلادیتے ہیں بالکل اُسی طرح جیسے رمضان المبارک کے مہینے میں نہایت متقی پرہیزگار بن کر اپنے اوپر جنت واجب کروالیتے ہیں اور ماہِ رمضان ختم ہوتے ہی چاندرات کو رقص وسرور کی محفلیںلگاکر اُسی رات اپنے جذبہ ِایمانی کو سال بھر کے لئے ایساسلاتے ہیں کہ نمازِعیدین پر بھی آنکھ نہیں کھلتی۔

Pakistan

Pakistan

قارئین اَرسٹھ سالوں سے ہم یہی کام کرتے آرہے ہیں اوراگر مزید اَرسٹھ سال ہم اِسی طرح ایک دن کے لئے چودہ اگست اور جشنِ آزادی مناتے رہے اور پورے سال خواب آور گولیاں کھا کر سوتے رہے اور خود کو نہ جگا پائے تو خاکمِ بدہن ایک وقت ایسا سر پر آن پڑیگا کہ ایک دن کی بھی چودہ اگست منانے سے رہے جائیں گے اللہ نہ کرے ایسا دن آئے اللہ رب العزت اس وطن کو ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کے طفیل ہمیشہ قائم و دائم رکھے ۔آمین۔ لیکن قارئین آپ خود سوچیں ہم کب تک اِس ملک کو بزرگوں کے طفیل قائم و دائم رکھ سکیں گے ہمیں اپنی احساسِ ذمہ داری کو محسوس کرنا چاہئیے اِس ملک کی حفاظت سلامتی اور تعمیرو ترقی میں کردار ادا کرناآپ کا میرا سب کا فرض ہے۔

محترم قارئین اُٹھیں اور نیند سے جاگیں اور سیاست سے لیکر ریاست تک ہر اُس شعبے میں اپنا کر دار ادا کریں جس سے اِس ملک کی تعمیرو ترقی اور سلامتی وابستہ ہے ۔آئیں اوراِس جشنِ آزادی پر یہ عہد کریں کہ اب کی بار ہم اپنے حب الوطنی کے اِس جذبے کو سونے نہیں دیں گے ملک کی بقا سلامتی اور تعمیر ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ ملک کو اَرسٹھ سالوں سے لوٹنے والوں کا احتساب کریں گے اور ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ملک سے شرپسند عناصر کا قلع قمع کریں گے دہشت گردی سے لیکر ٹارگیٹ کلنگ جیسے جرائم کا خاتمہ کرنے میں پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنا کردار ادا کریں گے۔اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ملک میں حکمرانی کا حق صرف اُس کو دینگے جو پاکستان کی غریب مظلوم عوام کا درد رکھتے ہوئے ریاست کے تمام لوگوں کو اُن کے جائز حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائے گا جو ملک کو ترقی کی طرف گامزن رکھتے ہوئے پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان بنائے گا۔آخرمیںہماری طرف سے تمام قارئین کو جشنِ آزادی مبارک۔

Imran Ahmed Rajput

Imran Ahmed Rajput

تحریر: عمران احمد راجپوت
ممبر کالمسٹ کونسل آف پاکستان
ممبر ہماری ویب رائٹر کلب
CNIC: 41304-2309308-9
Email:alirajhhh@gmail.com
حیدرآباد، سندھ