آزادی چوک سگنل فری جنکشن، سرکلر روڈ کے تعمیراتی منصوبے مکمل

Construction

Construction

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 165 دن کی مختصر مدت میں آزادی چوک سگنل فری جنکشن اورنیو سرکلر روڈ کی تعمیر کے منصوبے مکمل کر لئے جن پر مجموعی طور پر پانچ ارب 35 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف عنقریب ان کا افتتاح کریں گے۔آزادی چوک سگنل فری جنکشن کے منصوبے پر کام کا آغاز اس سال 15 جنوری کو کیا گیا جو چار ارب روپے کی لاگت سے 29 جون تک مکمل کر لیا گیا۔

راوی روڈ پر ٹریفک کی روانی کے لئے تعمیر کئے گئے سگنل فری جنکشن میں ایک فلائی اوور اور ایلی ویٹڈ گول چکر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے داتا دربار’شاہدرہ اور ٹمبر مار کیٹ سے سرکلر روڈ کی طرف آنے والی ٹر یفک اب مولانا احمد علی روڈ پرآکر لاری اڈا چلی جا ئے گی۔

اس منصوبے کی تکمیل سے روزانہ 2 لاکھ گاڑیوں کو فائد ہ پہنچے گا اور سالانہ 90 کروڑ روپے کے ایندھن کی بچت ہوگی۔ نیو سر کلر روڈ کا منصوبہ 1 ارب 35 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔

نئے سر کلر روڈ کو مینار پاکستان کی شمالی جانب واقع راوی روڈ پر مولانا احمد علی روڈ سے شر وع ہو کر مینار پا کستان جھیل کے مقام سے گزرتے ہوئے اقبال پار ک میں قائم سپور ٹس کمپلیکس سے ہو کر لاری اڈا سے با دامی با غ سے مستی گیٹ کی طرف نکل کر سرکلر روڈ سے ملا دیا گیا ہے۔