آزاد امیدواروں کے لئے کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا آج آخری دن ہے۔ امیدواروں کوسیاسی وابستگی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ایسے کامیاب آزاد امیدواروں کو پچیس مئی تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی جو کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کے خواہش مند تھے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آزاد امیدوار سیاسی جماعت میں شمولیت کے سلسلے میں صوبائی الیکشن کمیشن اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ رابطہ کرسکتے ہیں۔