آزاد کشمیر کی خبریں 29.03.2013

انجمن تاجراں بھمبرکے گزشتہ 6سال سے الیکشن نہ ہو سکے

بھمبر( جی پی آئی)انجمن تاجراں بھمبرکے گزشتہ 6سال سے الیکشن نہ ہو سکے
خودساختہ عہدیداران خود کو انجمن تاجراں کا نمائندہ ظاہرکرنے لگے الیکشن نہ ہونے اور منتخب نمائندے نہ ہونے کی وجہ سے تاجروں کے مسائل میں اضافہ جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی من مانیاں عروج پر بھمبرکے تاجروں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ انجمن تاجراں کے الیکشن کروانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں تفصیلات کیمطابق انجمن تاجراںبھمبرنے گذشتہ 6سالوں سے انتخابات نہ ہو سکے کئی خودساختہ عہدیداران خود کو تاجروں کا نمائندہ ظاہر کررہے ہیں جبکہ حقیقت میں بھمبر کا تاجروں کا کوئی منتخب نمائندہ نہ ہے سال 2000سال 2002اور سال 2004میں انجمن تاجراںبھمبرکے الیکشن ہو ئے تھے جو ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں ہو ئے تھے تحصیلدار بھمبرنے الیکشن کمشنر کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں اور باضابطہ الیکشن تحصیلدار کے آفس میں منعقد ہوتے رہے ہیں گزشتہ تینوں الیکشن میں ڈاکٹرعبدالشکور راجہ کے شاہین پینل نے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل حاجی محمدعبداللہ کا پھول پینل بری طرح الیکشن ہار گیا الیکشن میں کل 11بازاروں کے الیکشن ہوئے جس میں سے10بازاروں کے الیکشن ڈاکٹرعبدالشکور راجہ کے شاہین پینل نے کامیابی حاصل کی جبکہ ایک بازار میرپور چوک سے حاجی عبداللہ کو کامیابی حاصل ہو ئی الیکشن ہارنے کے بعد حاجی عبداللہ گروپ نے انجمن تاجراں کو ناکام بنانے کیلئے عدالت سے رجوع کیا سول جج پھر سیشن جج اور پھر ہائی کورٹ سے بھی انکا مقدمہ فارغ ہو گیا عدالت نے الیکشن کروانے کا کہا لیکن مختلف حیلے بہانوں سے الیکشن پراسیس کو نہیں ہونے دیا گیا یوںگزشتہ 6سالوں سے انجمن تاجراں بھمبر کے الیکشن نہ ہوسکے ہیں جس سے بھمبرکے تاجروں کو شدید مشکلات اور مسائل کاسامنا ہے خودساختہ عہدیداران کو بھی تاجروں کے مسائل اور مشکلات سے کوئی دلچسپی نہ ہے بلکہ عہدوں کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے بھمبرکے تاجروں نے کئی بار ڈپٹی کمشنر کوالیکشن کروانے کیلئے تحریری درخواستیں بھی دی ہیںلیکن ان پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی بھمبرکے تاجروں کی اکثریت نے ڈپٹی کمشنر بھمبر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھمبرکے تاجروں کے الیکشن کروانے کیلئے عملی اقدامات کریں تاکہ تاجروں کے مسائل کوحل کیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایکٹاآذادکشمیر کے الیکشن میں چوہدری محمدایوب پینل کی کامیابی
بھمبر(جی پی آئی)ایکٹاآذادکشمیر کے الیکشن میں چوہدری محمدایوب پینل کی کامیابی پر ضلع کے کالج اساتذہ کا جشن مٹھائیاں تقسیم ایک دوسرے کو مبارکبادیں تفصیلات کیمطابق آذادکشمیر کے اندر ایکٹا کے الیکشن میں30سال بعد نعیم عباسی گروپ کو شکست ہوئی ایکٹا کے الیکشن میں چوہدری ایوب پینل نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ایکٹا کے الیکشن میں30سال بعد چوہدری ایوب پینل کی کامیابی پر ضلع بھمبر کے کالج اساتذہ نے خوب جشن منایا مٹھائیاں تقسیم کی اور ایک دوسرے کو مبارکبادیں دی کامیابی کے پیچھے کالج اساتذہ اور امیدوار کا کردار اور محنت شامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک کے اوپر جب بھی کوئی مشکل وقت آیا تو پیپلزپارٹی نے اس کو سنبھالہ دیا :مرزا محمد اشرف
بھمبر( جی پی آئی)پیپلزپارٹی حقیقی معنوں میں عوام کی نجات دہندہ جماعت ہے پیپلزپارٹی اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں پاکستان کے اندرآبادکشمیر یوں کا ووٹ پیپلزپارٹی کی امانت ہے میڈیا کی آزادی میں پیپلزپارٹی کا کلیدی رول ہے ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے راہنمامرزا محمد اشرف جاپانی نے گزشتہ روز جموں وکشمیر جرنلسٹس آرگنائزیشن کے ممبران کے اعزاز میں اپنی طرف سے دیے گئے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم اور ملک کے اوپر جب بھی کوئی مشکل وقت آیا تو پیپلزپارٹی نے اس کو سنبھالہ دیا ملک کو ایٹمی قوت بنانا پیپلزپارٹی کا کارنامہ ہے1973کا متفقہ آئین بھی پیپلزپارٹی نے دیا ڈکٹیٹرشپ کاراستہ بھی ہمیشہ پیپلزپارٹی نے روکاانہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر اپنی آئینی مدت بھی پوری کرنے کا اعزازبھی پیپلزپارٹی کو حاصل ہو اہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر آزادعدلیہ ،آزادالیکشن کمشنر اور آزادمیڈیا کیلئے پیپلزپارٹی کی بڑی قربانیاں ہیں
انہوں نے کہاکہ آمدہ الیکشن کے اندر بھی پیپلزپارٹی اپنی گزشتہ کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتے گی اور ایک مرتبہ پھر حکومت بنائے گی پاکستان کے الیکشن کے اندر پاکستان میں میقم کشمیری اپنا ووٹ پیپلزپارٹی کے حق میں استعمال کرینگے ظہرانے کی تقریب میں جموں وکشمیر جرنلسٹس آرگنائزیشن کے چیف آرگنائزر چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،صدرکشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل ،سینئر صحافی ناصر شریف بٹ ،طارق محمود ثاقب ،ملک شوکت حسین ،عاطف اکرم ،مرزا ندیم اختر،شیرا پرویز مشتاق،رومان رضا ،ظہور احمد رضا،حافظ ارشد ،ارشد غازی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لوڈشیڈنگ کیخلاف آزادکشمیر بھرمیں تاجر برادری اور سول سوسائٹی سراپا احتجاج
بھمبر( جی پی آئی)لوڈشیڈنگ کیخلاف آزادکشمیر بھرمیں تاجر برادری اور سول سوسائٹی سراپا احتجاج ہے جبکہ عوامی نمائندگی کی دعویدار سیاسی پارٹیاں جن میں بالخصوص اپوزیشن پارٹیاں مسلم لیگ ن جماعت اسلامی بھی خاموش ہیں ان خیالات کااظہار مرکزی صدرکشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے کیا انہوں نے کہاکہ کیا یہ ظلم نہیں ہے کہ بجلی کے بلوں میں جنرل سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس لگایا گیا ہے اس کے علاوہ بجلی کے فی یونٹ ریٹ بھی بہت زیادہ ہیں جبکہ دوکانداروں پر کمرشل ریٹ لگایا ہے کمرشل ریٹ نہیں ہونا چاہیے صرف اور صرف گھریلو اور صنعتی بلز ہونے چاہیں بجلی آزادکشمیر کی قومی پیداوار ہے اور ضرورت سے زیاہ کئی منصوبوں پر کام جاری ہے اس لیے حکومت آزادکشمیر پاکستان واپڈا کو پابند کرے کہ آزادکشمیر محکمہ برقیات کو آزادکشمیر کی ضرورت کی بجلی انتہائی ارزاں نرحوں پر فراہم کرے اور اسی طرح آزادکشمیر میں کم سے کم ریٹ یعنی 1روپیہ فی یونٹ کے حساب سے سپلائی کرے انہوں نے کہاکہ انتہائی افسوس سے یہ کہنا پڑتا ہے کہ آذادکشمیر میں بجلی چوری دھڑلے سے کی جارہی ہے اور بجلی چوروں کے بارے میں محکمہ برقیات کا میٹرریڈرز سے لیکر ایگزیکٹو انجینئر ذاتی طور پر جانتے ہیں اور سب نے آنکھیں بند کررکھی ہیں اور بجلی چوروں اور لائن لاسز کا بل محب وطن بل ادا کرنے
والوں سے آئے روز بجلی کے بلوںمیں ہو شربا اضافہ کرکے وصول کیا جا رہاہے اگر موجود صورتحال جاری رہی تو عام آدمی بھی بجلی چوری کرنے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیگا یا پھر محکمہ برقیات کی چیرہ دستیوںکیخلاف میدان عمل میں آ جائیگا اور ممکن ہے کہ پر تشدد تحریک شروع ہو جائے اور پورے کا پورا نظام تباہ و برباد ہو جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سنی ٹرسٹ کے زیراہتمام محفل حمدو نعت آج منعقد ہو گی
بھمبر(جی پی آئی)سنی ٹرسٹ کے زیراہتمام محفل حمدو نعت آج مورخہ30مارچ منعقد ہو گی خصوصی خطاب حضرت مولانا محمدرب نواز حنفی فرمائیںگے تفصیلات کیمطابق سنی ٹرسٹ کے زیر اہتمام آج مورخہ30مارچ بروز ہفتہ بعد ازنماز عشاء بمقام ٹیکسی اسٹینڈ نزد لاری اڈہ بھمبرمیں ایک عظیم الشان محفل حمدونعت منعقدہو رہی ہے جس میں خصوصی خطاب اہل سنت والجماعت کے مرکزی راہنماحضرت مولانا محمدرب نواز حنفی آف کراچی خصوصی خطاب فرمائیں گے اور پاکستان کے نامور قراء و نعت خواں شرکت فرمائیں گے تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں کو شرکت کی دعوت عام دی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیرپریس کلب کاتعزیتی اجلاس زیرصدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا
بھمبر(جی پی آئی)کشمیرپریس کلب کاتعزیتی اجلاس زیرصدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا اجلاس میں سابق کونسلر چوہدری خادم حسین کے بڑے بھائی ،چیف آفیسر بلدیہ بھمبرچوہدری فیاض اور باؤ تنویر کے ماموںاور چوہدری سعید خادم ایڈووکیٹ کے تایا چوہدری عبدالغنی کی اچانک وفات پر گہرے دکھ ورنج کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے دعاصبروجمیل کی گئی اجلاس میں ناصرشریف بٹ ،طارق محمودثاقب،عزیزالرحمان ناز،چوہدری خالد حسین
ایڈووکیٹ،ڈاکٹرطارق شاکر،ملک شوکت حسین ،عاطف اکرم،مرزاندیم اختر،قاضی انصرزمان ،جہانگیر پاشا،ظہوراحمدرضا،سلیم ساگر،فیصل صغیرشمیم،عابد زبیر،یاسین تبسم ،شیرازپرویزمشتاق،مرتضیٰ گیلانی،وسیم نذر،راجہ وحیدمراد،ارشد محمودسمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری خادم حسین کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت
بھمبر(جی پی آئی)پیپلزپارٹی کے راہنماو سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمدیوسف آف درائیاں،سابق چیئرمین ضلع زکوة و عشر چوہدری فضل علی،صدرکشمیرپریس کلب راجہ نعیم گل،چیف آرگنائزر پی پی بھمبر چوہدری شکیل احمد مکہال ،صدرانجمن تاجران بھمبرراجہ عبدالشکور،جنرل سیکرٹری صراف یونین چوہدری محمد اکرم عرف پپو جٹ،راجہ عطاء المنعم ،چوہدری سعید ولی،سعید احمدبٹ،چوہدری خالد شریف ،چوہدری آفتاب کوہل،چوہدری لیاقت علی سوکاسن ،راجہ فضل الرحمن پوٹھی،راجہ شاہد انور ،ماسٹرچنن دین،چوہدری صغیر احمد چوہدری ،مظہر اقبال بوتھوسیال نے اپنے الگ الگ پیغام میں سابق کونسلر چوہدری خادم حسین کے بڑے بھائی ،چیف آفیسر بلدیہ بھمبرکے ماموںاور چوہدری سعید خادم ایڈووکیٹ کے تایا کی وفات پر گہرے دکھ ورنج کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے دعاصبر وجمیل کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اقراء طارق نے MBBSکے فائنل میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا
بھمبر( جی پی آئی)مسلم کانفرنس سٹی بھمبرکے صدر ٹھیکیدار طارق محمود بٹ کی صاحبزادی اقراء طارق نے MBBSکے فائنل میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا بھمبرکے سیاسی و سماجی اور تعلیمی حلقوں کی مبارکبادیں تفصیلات کیمطابق مسلم کانفرنس سٹی بھمبرکے صدر ٹھیکیدار طارق محمودبٹ کی صاحبزادی اقراء طارق نے فاطمہ جناح
میڈیکل کالج لاہور میں MBBSکے فائنل امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کر لیا اقراء طارق کو گولڈ میڈل ملنے اور امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر سابق صدر دسٹرکٹ بار بھمبر طارق جاوید ایڈووکیٹ ،صدرکشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف آف درائیاں ،صدرکشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ ،چوہدری محمد افضا ل،عاطف اکرم ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ،ٹھیکیدار محمد الیاس ،راجہ شوکت علی مغلورہ ،راجہ عطاء المنعم ،مشتاق احمد کاشر،ناصرشریف بٹ ،راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ شیخ محمد صادق،چوہدری حق نواز اور دیگر نے مبارکباد پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریڈ فاؤنڈیشن ضلع بھمبر کے طلباء 28اپریل کو بھمبرمیں 3ورلڈ ریکارڈ بنائیں گے
بھمبر( جی پی آئی)ریڈ فاؤنڈیشن ضلع بھمبر کے طلباء 28اپریل کو بھمبرمیں 3ورلڈ ریکارڈ بنائیں گے ورلڈ ریکارڈ پروگرام میں ریڈفاؤنڈیشن کے 28سکولوں کے ہزاروں طلباء حصہ لیں گے بھمبرمیں سپیشل سرگرمیاں کرکے دنیا کے اندر کشمیر کا سافٹ امیج دینا چاہتے ہیں ان خیالات کااظہار ریڈفاؤنڈیشن پاکستان کے سپیشل سرگرمیوں کے سربراہ انعام الحق مسعودی نے کیا انہوں نے کہاکہ 28اپریل کو ریڈفاؤنڈیشن ضلع بھمبر کے ہزاروں طلباء تین ورلڈ ریکارڈ بنائیں گے اسی پروگرام کے اندر ضلع بھمبر کے اندر قائم ریڈفاؤنڈیشن بھمبرکے 28سکولوں کے ہزاروں طلباء حصہ لیں گے ورلڈ ریکارڈ بنانے کے حوالے سے آزادکشمیر اور ضلع بھمبر کا یہ پہلا اور منفرد پروگرام ہو گاضلع بھمبر کے اندر ورلڈ ریکارڈ بنانے کا مقصد دنیا کے اندر پاکستان اور کشمیر کاسافٹ امیج کوششیں کرنا لوگوں کی توجہ تعلیمی سرگرمیوں کی طرف مبذول کروایا حصہ لینے والے طلباء کے اندراعتماد پیدا کرنا عام لوگوں ،سول سوسائٹی اور این جی او ز کو قومی تعمیر کے اندر شریک کرنا ہے انہوں نے کہاکہ28اپریل کو ریڈفاؤنڈیشن کے طلباء پہلے ریکارڈ میں کامیابی کیساتھ بڑھنا جس میں ہزاروں طلباء ایک بڑھیں گے دوسرے ریکارڈ میں بہترین سبق پڑھیں گے جس میں ایک ہی وقت ایک ہی ٹیچر کیساتھ ہزاروں طلباء ایک ہی
کتاب کا ایک باب پڑھیں گے جبکہ تیسراے ریکارڈ میں ہیڈ ٹریک جس میں ہزاروں طلباء ایک ہی وقت میں کاغذ کی ٹوپی پہنیں گے جبکہ ورلڈ ریکارڈ بنانے کے پروگرام میں طلباء کے علاوہ ضلع بھمبر کے ہزاروں افراد بھی شرکت کرینگے۔