آزاد کشمیرکی خبریں 30.03.2013
Posted on March 31, 2013 By Tahir Webmaster میرپور / کشمیر
اوباش بھتیجے کا دوستوں کے ہمراہ نابینا چچا پر وحشیانہ تشدد جمع پونجی چھین لی
بھمبر(جی پی آئی)اوباش بھتیجے کا دوستوں کے ہمراہ نابینا چچا پر وحشیانہ تشدد جمع پونجی چھین لی 10ہزار ماہانہ دینے کا مطالبہ رقم نہ ادا کرنے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی تشدد کا نشانہ بننے والا نابیناشخص دادرسی کیلئے پریس کلب پہنچ گیا تفصیلات کیمطابق برنالہ تھب کے رہائشی محمد اشرف ولد غلام حسین نے گزشتہ روز کشمیر پریس کلب بھمبرمیں اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کی داستان بیان کرتے ہوئے کہاکہ میں فوج میں ملازم تھا 5سال قبل بارڈر پر مائن پھٹنے سے آنکھوںکی بینائی سے محروم ہو گیا ہوں میرے بیوی بچے نہ ہیں گزشتہ4سالوں سے بھیک مانگ کر اپنا گزارہ کررہا ہوں پہلے بھی بھیک مانگ کر جو رقم جمع ہوتی تھی میرا بھتیجا ندیم ولد صابر حسین رات کو مختلف حیلے بہانوں سے میری جیبوں سے نکال لیتا تھا چند دن قبل کا واقعہ ہے کہ میری بھتیجی کسی کیساتھ گھر سے نکل کر چلی گئی جس کا شک میرے اوپر کیا جا رہا تھا کہ میں نے اس کو شاید کسی کیساتھ بھاگایا ہے یا بھاگنے میں مدد دی ہے جس پر لڑکی کے بھائی اور میرے بھتیجے ندیم نے اپنے دوستوں کے ہمراہ جن میں ساکو ،رؤفا ،ٹیڈی شامل ہیں جو خود کو تھانہ برنالہ کا ملازم شو کررہے تھے ساکو جو کہ تھب میں گوشت کا کام بھی کرتا ہے میرے اوباش بھتیجے نے اپنے ان دوستوں کے ہمراہ مجھ پر وحشیانہ تشدد کیا تھپڑوں ،لاتوں اور گھوسوں سے مجھ پر تشدد کرتے رہے اس دوران میرے پاس جو رقم بھیک میں جمع ہوئی تھی وہ بھی چھین لی اور مجھ سے اگلوانے کی کوشش کی کہ میں نے کہاں کہاں رقم جمع یا دے رکھی ہے انہوں نے مجھے 10ہزار روپے ماہانہ دینے کے وعدے پر تشدد ختم کیا دھمکی دی کہ اگر میں یہ رقم
باقاعدگی سے ادا نہ کرونگا تو وہ مجھے جان سے مار دینگے جبکہ دوسری طرف نابینا شخص نے کہاکہ میں قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر خلف دیتا ہوں کہ مجھے لڑکی کے حوالے سے کچھ معلوم نہ ہے کہ کیا ہوا ہے یا نہیں ہوابلکہ مجھ سے پیسے چھیننے کیلئے یہ سارا ڈامہ رچایا گیا ہے اور میرے اوباش بھتیجے نے اپنے دوستوں کو پولیس تھانہ برنالہ کاملازم بناکر مجھ سے پیسے چھیننے کیلئے مجھ پر تشدد اور دباؤ ڈالا ہے میری اللہ تعالیٰ ،صحافیوں ڈپٹی کمشنراور ایس پی بھمبر سے التجا ہے کہ میرے ساتھ ہونے والے ظلم کی دادرسی کریں اور مجھے ظالموں کے ظلم سے نجات دلائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مقبوضہ کشمیر میں حریت راہنماؤں کی گرفتاری اور نظربندی قابل مذمت ہے :کشمیر فریڈم موومنٹ
بھمبر(جی پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں حریت راہنماؤں کی گرفتاری اور نظربندی قابل مذمت ہے سید شبیر حسین شاہ اور نعیم خان کو پابند سلاسل اور نظربند کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے سید شبیر حسین شاہ کی جیل میں صحت انتہائی خراب ہو چکی ہے اور انہیں کسی قسم کی طبی سہولت فراہم نہیں کی جارہی جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میںکی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںکانوٹس لیں ان خیالات کااظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی محمد یاسین نے کیا انہوں نے کہاکہ بھارت کیطرف سے سید شبیر حسین شاہ کو سری نگر جیل سے جموں بلوال جیل منتقل کر دیا ہے جہاں پر نہ تو ان سے کسی شخص کو ملنے کی اجازت دی جارہی ہے اور نہ ہی عدالتوں کی طرف سے ضمانت دی جارہی ہے جبکہ دیگر حریت پسند راہنماؤں کی طرح ڈیمو کریٹک فریڈ م پارٹی کے سربراہ سید شبیر حسین شاہ اور نیشنل لبریشن فرنٹ کے راہنما نعیم خان کا جرم بھی ایک جیسا ہے جبکہ بھارت کی طرف سے یہ دوہرا معیار ہے کہ شبیر شاہ اور نعیم خان کوجیلوں میں پابند سلاسل رکھا گیا ہے جبکہ دیگر حریت راہنماؤں کو گھروںمیں
محدود کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ سب کا جرم ایک لیکن سزائیں مختلف یہ بات کا دوہرا معیار ہے انہوں نے کہاکہ سید شبیر حسین شاہ سے دوران قید ملاقات اور طبی سہولیات دی جائیں انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے اندر ظلم وستم کا بازار گرم کر رکھا ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں پورے عروج پر ہیں جسکی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبرشہر کے مکین گندہ پانی پینے پر مجبور شہریوں میں مختلف بیماریاں پھیلنے کا خطرہ محکمہ پبلک ہیلتھ لمبی تان کر سوگیا
بھمبر(جی پی آئی)بھمبرشہر کے مکین گندہ پانی پینے پر مجبور شہریوں میں مختلف بیماریاں پھیلنے کا خطرہ محکمہ پبلک ہیلتھ لمبی تان کر سوگیا وزیر ہاؤسنگ نوٹس لیکر معاملات کو حل کروائیں شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبر شہر میں واٹرسپلائی کی لائن انتہائی بوسیدہ ہو چکی ہیں جگہ جگہ سے پانی کے پائپ لیک ہونے کی وجہ سے گندی نالیوں کا پانی پینے کے صاف پانی میں شامل ہو کر شہریوں کے گھر جا رہا ہے جس سے بیماریاں پھیلنے کا شدید خدشہ ہے گزشتہ روز شہریوں کے نمائندہ وفد جسکی قیادت راجہ راشد پپو آف یو اے ای کررہے تھے صحافیوں کو بتایا کہ بھمبر شہر خصوصاً وارڈ نمبر 3کے رہائشی گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں انہوں نے کہاکہ بار ہا مرتبہ محکمہ واٹرسپلائی کے ذمہ داران کے نوٹس میں یہ بات لائی ہے مگر انکے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی انہوں نے وزیر ہاؤسنگ و پبلک ہیلتھ چوہدری پرویز اشرف سے مطالبہ کیا ہے کہ بھمبر سہر میں لیک پانی کے پائپوں کو مرمت کرنے کیلئے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ذمہ دران کو احکامات جاری کریں تاکہ شہری بیماریوں سے بچ سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبرکے نواحی گاؤں ڈھیری وٹاں میں آج حاجی عبدالعزیز مرحوم کے نام پر بیلوں کا
اکھاڑہ ہو گا
بھمبر(جی پی آئی)بھمبرکے نواحی گاؤں ڈھیری وٹاں میں آج حاجی عبدالعزیز مرحوم کے نام پر بیلوں کا اکھاڑہ ہو گا جس میں ضلع بھمبر سمیت میرپور ،جہلم ،گجرات اور سیالکوٹ سے بیلوں کی جوڑیاں شرکت کرینگی تقریب کے مہمان خصوصی سابق MPAچوہدری محمد ارشد ،اسسٹنٹ کمشنر ندیم احمد جنجوعہ اور معروف سیاسی و کاروباری شخصیت چوہدری حق نوا زآف گڑھاللیاں ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آئی جی آزادکشمیر پولیس رانا الطاف مجید ضلع بھمبر کے ایک روزہ دورہ پر 4اپریل بھمبر آئیں گے
بھمبر(جی پی آئی)آئی جی آزادکشمیر پولیس رانا الطاف مجید ضلع بھمبر کے ایک روزہ دورہ پر 4اپریل بھمبر آئیں گے دورے کے دوران ایس پی آفس ،پولیس لائن اور مختلف تھانوں کا وزٹ کرینگے اور پولیس کو درپیش مسائل سنیں گے آئی جی کے متوقع دورے سے قبل تھانوں کے اندر صفائی ستھرائی اور ریکارڈ اپ ٹوڈیٹ کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کشمیریوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں :حیدر علی کاشر
بھمبر(جی پی آئی)بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کشمیریوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں عوامی حقوق ،تحریک آزادی کشمیر اور پیپلزپارٹی کیلئے انکی گراں قدر خدمات ہیں ان خیالات کااظہار سلطان یوتھ فورس کے صدرحیدر علی کاشر نے کیا انہوں نے کہاکہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کے باعث آج عالمی برادری کو مسلہ کشمیر کی اہمیت کا ادراک ہو گیا ہے تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ ساتھ عوامی حقوق اور پیپلزپارٹی کیلئے بھی انکی گراں قدر خدمات ہیں آزادکشمیر کے اندر پیپلزپارٹی کو کامیابی سے
ہمکنار کروانے اور حکومت بنوانے میں انکا کلیدی کردار ہے ہم توقع رکھتے ہیں کہ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اپنی دانشمندی ،فہم و فراست اور سیاسی حکمت عملی کے تحت پاکستان کے اندر ہونے والے الیکشن کے اندر بھی پیپلزپارٹی کی کامیابی میں اہم کردار اداکرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جموںوکشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کا ایک اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا
بھمبر(جی پی آئی)جموںوکشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کا ایک اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت ضلعی صدر راجہ عمران نے کی اور ضلعی صدر JKLFحسنین جرال اور مرکزی راہنما توصیف جرال نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر دیگر کارکنان نے بھی شرکت کی اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ JKLFکے مرکزی کنونشن منعقدہ 21اپریل ضلع باغ میں بھرپور شرکت کی جائیگی اس موقع پر SLFضلع بھمبر کے یونٹ میں کچھ تبدیلیوں کیساتھ تشکیل کی گئی نئے شامل کیے جانیو الوں میں فنانس سیکرٹری راجہ وقار ،ممبران مجلس عاملہ عمران مغل اور عامر جرال شامل ہیں اور باقی پہلے کے عہدیداران کو بحال رکھا گیا اجلاس میں قائد تحریک امان اللہ خان چیئرمین JKLFمحمدیاسین ملک کی قیادت پر بھرپور اعتماد کااظہار کیا گیا اس موقع پر توصیف جرال نے کہاکہ کسی بھی ایسی مہم جوئی کاحصہ نہیں بنیں گے جو پارٹی کو کمزور کریں ہمارا لین دین نظریہ اور تنظیم سے ہے ہر مشکل وقت میں تنظیم کیسا تھ کھڑے رہیں گے۔