آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کو دو سال مکمل ہونے پر اپوزیشن کا یوم احتجاج

Azad Kashmir

Azad Kashmir

حکومت نے کیک کاٹ کر سالگرہ کی خوشیاں منائیں۔ چھبیس جون دوہزارگیارہ کے الیکشن کے نتیجہ میں آزاد کشمیر میں قائم ہونے والی حکومت نے الیکشن کے دو سال مکمل ہونے پرسالگرہ منائی۔ کابینہ کیوزرا نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں کیک کاٹ کرخوشی کا اظہار کیا دوسری جانب مسلم لیگ ن آزادکشمیرنے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے اور آزاد کشمیر میں نئے الیکشن کیا نعقاد کا مطالبہ کیا۔

جبکہ ایوان کے اندر مسلم لیگ ن کے ممبران نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی۔ حکومت اپنیا علان کے مطابق یوم رائید ہی بھر پور طریقے سینہ منا سکی۔ آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری یاسین، وزیر تعلیم کالجز مطلوب انقلابی اور وزیر ہاسنگ وفزیکل پلاننگ نے ایک ہی کیک کوتین مرتبہ کاٹ کریوم رائے دہی منایا۔ اسمبلی کے کانفرنس ہال میں کیک کاٹنے کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکن بھی موجود تھے۔