کراچی (اسٹاف رپورٹر) برصغیر کے مسلمانوں کے جذبہ ایمانی ‘ عزم و حوصلے اور ایثار و قربانی کے باعث قائداعظم کی قیادت میں چلائی جانے والی تحریک آزادی آج کے دن یعنی 14اگست 1947ء کو کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور اللہ نے علامہ اقبال کے خواب کوآزاد سلامی ریاست پاکستان کی شکل تعبیر بخشی مگر افسوس کے رب کی تمام نعمتوں سے مزین اس اسلامی ریاست کے وسائل اورختیار واقتدار پر وہ لوگ قابض ہوگئے۔
جنہوں نے اس آزاد مملکت کے عوام کو آج تک اپنے ظلم ‘ جبر ‘ استحصال اور نا انصافیوں کا غلام بنا رکھا ہے ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے ایم آر پی کی ”روشن پاکستان ریلی ” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد پاکستان کے غلام عوام کو بھی آزادی کی ضرورت ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہے۔
جب اس ملک میں مقامی خود مختاری کا نفاذہو ‘ ملک کی تمام ڈویژنل کونسلیں قومی پالیسی کے تحت اپنے جغرافیائی حالات کے مطابق اپنی عوام کے مستقبل کے تحفظ کے فیصلوں کیلئے خود مختار ہوں جبکہ عوام کو حکمرانوں اور منتخب نمائندوں کے احتساب کے حق کے ذریعے شراکت اختیارواقتدار فراہم کی جائے۔
یہ اسی وقت ممکن ہے جب عوام ایم آر پی کی سیاسی یعنی حقیقی آزادی تحریک میں شامل ہوکر ہمارے منشور پر یقینی عملدرآمد کیلئے ہمارا ساتھ دیں اور اپنا ووٹ روشن پاکستان پارٹی کے حق میں استعمال کریں۔