عباس پور (کامران ارشد) آزاد امیدوار اسمبلی سردار سفیر عالم خان کی دھواں دار الیکشن مہم جاری کھلی درمن نمجر مرچکوٹ منگوڑہ سے درجنوں کارکن سردار سفیر عالم کی حمایت میں آگئے تفصیلات کے مطابق سردار سفیر عالم خان آزاد امیدوار برائے قانون سازاسمبلی نے پچھلے ایک ہفتہ سے حلقہ نمبر ایک عباس پور کی یونین کونسل کھلی درمن میں زور دار الیکشن مہم شروع کر رکھی ہے۔
جس میں درجنوں کارکن اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سردار سفیر عالم خان کے حق میں دستبردار ہوگے ۔عوامی رائے کے مطابق سردار سفیر عالم ایک پڑھے لکھے سیاستدان ہیں اسی وجہ سے ہر آئے روز لوگ دوسری جماعتوں کو چھوڑ کر سردار سفیر عالم کے ساتھ نہ صرف حمایت کا علان کر رہے ہیں۔ بلکہ نوجوان تن من دھن کا زور لگا کر سردار سفیر عالم کو اسمبلی میں بھیجنے کا تہیہ کیے ہوئے ہیں ۔مختلف کار نر میٹنگ کے دوران عوام سردار سفیر عالم خان کی دلیرانہ اور غریب پرورپالیسی کو سہرراتے ہیں عوام ی نمائندوں کا کہنا تھا کہ جب سردار سفیر عالم خان کچھ بھی نہ تھے۔
اس وقت بھی سکیڑوں تقرریاں کروائیں اور اب کی بار آزاد امیدوار سردار سفیر عالم خان کو اسمبلی میں بھیج کر عوامی مایوسیوں کا ازالہ کروائیں گئے اس کارنر میٹنگ میں سفیر عالم نے ساتھ شامل ہونے والے کارکنوں کو یقین دلایا کہ میں آپکی عزت نفس کا حیال رکھونگا انصاف اور اور میرٹ کا تقدس کی پامالی نہ ہونے دونگا اور نئے شامل ہونے والوں کو کبھی مایوس نہیں کرونگا اور اسمبلی میں جا کر عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا۔