کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں بانوے پوائنٹس کا اضافہ

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی(جیوڈیسک)کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس نروس نائینٹیز کا شکار ہونے کے باوجود نیا ریکارڈ بنا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا۔ شرح سود برقرار رکھے جانے کی امیدوں کی وجہ سے بینکنگ سیکٹر کے شیئرز نمایاں رہے۔ آئل سیکٹر میں بھی سرگرمی رہی۔

کاروبار کے اختتام پر انڈیکس سترہ ہزار نو سو ننانوے کی سطح کو چھونے کے بعد بانوے پوائنٹس اضافے سے سترہ ہزار چار سو پچھتر پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر اٹھائیس کروڑ سے زائد شیئرز کا کام ہوا۔