ہنڈرڈ انڈیکس میں چون پوائنٹ کی کمی

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) کاروباری ہفتے کے آخری روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس میں چون پوائنٹ کی کمی ہوئی۔ مارکیٹ میں پورے سیشن کے دوران اتار چڑھا رہا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تیئس ہزار ایک سو اڑسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا، بنکنگ ، پاور اور سیمنٹ سیکٹر کاروباری لحاظ سے سرفہرست رہے۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر بیس کروڑ اناسی لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ ماہرین کے مطابق مانیٹری پالیسی کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ دیکھا گیا۔