کراچی (جیوڈیسک) ہفتے کے پہلے ٹریڈنگ سیشن میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کا رحجان زور پکڑ جانے کے باعث مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران زبردست گراوٹ دیکھی گئی اور ایک مقام پر انڈیکس میں سے 1100 پوائنٹس گھٹ گئے تاہم سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 32 ہزار 944 پوائنٹس پر بند ہوا۔
انویسٹرز کے مطابق قومی احتساب بیورو کی جانب سے بروکرز کے خلاف اقدامات اٹھانے کی افواہوں سے انڈیکس گراوٹ کا شکار ہوا۔ حصص بازار میں آج ہونے والی مندی کے بعد 100 انڈیکس 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں پھیلی افواہوں نے اگر دم نہ توڑا آئندہ چند روز بھی سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ دیکھا جا سکتا ہے۔