نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں 4 روز سے جاری بارش نے 60 سے زائد افراد کی جان لے لی، 50 افراد لاپتہ ہیں۔ بھارت کی شمالی ریاستوں خصوصا اتر کھنڈ، ہماچل پردیش اور ہمالیہ کی دو ریاستوں میں وقت سے پہلے شروع ہونے والی مون سون بارشوں نے شدید تباہی مچائی ہے۔
مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب سے سڑکیں، پل، مکانات، اور مندربہہ گئے۔ 50 کے قریب افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ Char Dhams کے علاقے میں 30 ہزار ہندو یاتری پھنسے ہوئے ہیں۔ فوج اورنیم فوجی دستے،فضائیہ کے تین ہیلی کاپٹر اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی بارہ ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔