نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں 14 سالہ لڑکی کو بھارتی فوجی اہلکاروں نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ پولیس نے ایک فوجی اہلکار کو حراست میں لے لیا۔
واقعہ بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2 فوجی اہلکاروں نے Howrah سے امرتسر جانے والی ٹرین میں 14 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔
ایک اور فوجی اہلکار نے لڑکی کو زبردستی نشہ آور اشیا ء پلانے کی کوشش کی جسے پولیس حکام نے حراست میں لے لیا ، دونوں بھارتی فوجی اہلکاروں کی تلاش جاری ہے ۔