لاہو (جیوڈیسک) روزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ 1999 جیسے تعلقات کی بحالی چاہتا ہے، جنگوں نے کچھ نہیں دیا اب امن کو موقع دیا جانا چاہیے۔ بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے رگھوان نے لاہور میں وزیراعلی شہباز شریف سے ملاقات کی، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ برصغیر میں دیرپا امن کے لئے کشمیر سمیت تمام مسائل کا جامع مذاکرات کے ذریعے حل ضروری ہے۔
نوازشریف اور من موہن کے درمیان ملاقات خوش آئند ہے، دونوں ملکوں کو غربت، جہالت، بیماری اور پسماندگی کے خلاف حقیقی جنگ لڑنے کی ضرورت ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ انہیں لاہور آکر دلی خوشی ہوئی، میٹروبس سروس پراجیکٹ نے بہت متاثر کیا، بھارتی شہریوں کو یہاں آکر ترقیاتی منصوبے دیکھنے چاہئیں۔