پاکستان (جیوڈیسک) گیارہ مئی کی رات جب ملک بھر میں سیکیورٹی ادارے الیکشن کے حوالے سے سیکیورٹی فراہم کرنے میں مصروف تھے اس وقت پاکستان رینجرز کے جوانوں نے بھارت سے واہگہ کے راستے پاکستان میں پانچ سو تیس ملین روپے مالیت کی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
یہ بات سیکٹر کمانڈر ستلج رینجرز بریگیڈیڑ زاہد رانا نے میڈیا کو پریس کانفرنس میں کے دوران بتائی بریگیڈیڑ زاہد رانا کا کہنا تھا کہ گیارہ مئی کی رات تین سمگلرز واہگہ کے راستے پاکستان میں منشیات لا رہے تھیجن کو روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے رینجرز کے جوانوں پر فائرنگ کر دی۔ رینجرز کی جوابی فائرنگ سیدو اسمگلرز ہلاک ہوگئے جبکہ ایک رات کے اندھرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔
بریگیڈیڑ زاہد رانا کا کہنا تھا کہ تینوں اسمگلرز بھارت سے تریپن کروڑ روپے مالیت کی ہیرن پاکستان لا رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کا مقدمہ تھانہ ہڈیارہ میں درج کروا دیا گیا ہے۔ بریگیڈیڑ زاہد رانا کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے پاکستان رینجرز کے جوانوں نے اربوں روپے کی کلو گرام ہیروئن سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنایئں ہیں۔