مبئی(جیوڈیسک)معروف بھارتی اداکار اور سیاست دان سنیل دت کی آج 8ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ بالی وڈ کے معروف اداکار اور بھارت کے سابق کھیلوں کے وزیر سنیل دت پاکستان کے شہر جہلم میں پیدا ہوئے۔انھوں نے تاریخی فلم مدر انڈیا، سجاتہ، پڑوسن، جانی دشمن،میرا سایہ اور ملن جیسی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
سنیل دت نے اپنے وقت کی معروف اداکارہ نرگس سے شادی کی۔ان کی آخری فلم منا بھائی ایم بی بی ایس تھی جس میں انھوں نے اپنے حقیقی بیٹے سنجے دت کے والد کا کردار نبھایا۔فلم میں کامیاب اداکار ہونے کے بعد انہوں نے سیاست میں حصہ لیا۔
وہ پانچ مرتبہ ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے اور منموہن سنگھ حکومت میں کھیل کے مرکزی وزیر رہے،دو ہزار پانچ میں وہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔