ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی اداکار سنجے دت کے پیرول میں 14 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق سنجے دت کو 14دن کے پے رول پر دی جانے والی رہائی میں توسیع کردی گئی ہے، انہیں پونا کی سینٹرل یروڑا جیل سے یکم اکتوبر کو طبی معائنے کے لیے رہا کیا گیا تھا۔
پے رول پر رہائی کا آج آخری دن تھا۔ عدالت نے سنجے دت کے پیرول میں مزید 14 دن کی توسیع کردی ہے۔ سنجے دت کو 1993 میں ممبئی دھماکوں کے دوران غیرقانونی اسلحہ رکھنے پرقید کی سزا سنائی گئی ہے۔