انڈیا میں آذان پر پابندی نہیں لیکن صوبہ پنجاب میں چار اطراف اللہ اکبر کہنے پر پابندی کیوں

Adzan

Adzan

گجرات (پریس ریلیز 25اگست 2016) انڈیا میں آذان پر پابندی نہیں لیکن اسلام کے نام پر بننے والے ملک کے صوبہ پنجاب میں چار اطراف اللہ اکبر کہنے پر پابندی کیوں ہے؟ جبکہ کے پی کے اور ملک کے دیگر صوبوں میں آج بھی چار اطراف سپیکر پر آذان ہو رہی ہے اور وہاں کوئی حکومتی روک رکاوٹ نہیں۔

ان خیالات کا اظہار سنی تنظیمات، مساجد کمیٹیوں اور مشائخ وعلماء کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ سپیکر کا دیگر استعمال پہلے ہی بند ہے لیکن چار طرف آذان دینے پر پابندی کسی صورت قابل عمل نہیں لہذا ضلعی انتظامیہ جائز مطالبہ کو فی الفور تسلیم کرے اور حسب سابق آذان پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہ لگائے۔ علماء مشائخ اور سنی رہنماوں نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان میں آذان پر پابندی کا ذکرموجود نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں لگائی گئی چار اطراف آذان پر پابندی کسی صورت قابل قبول نہیں اور اگر یہ پابندی ختم نہ کی گئی تو زبردست تحریک چلائی جائیگی اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا اور حالات کی ذمہ دار حکومت اور انتظامیہ پر ہوگی۔

جبکہ مصدقہ ذارئع سے معلوم ہوا ہے کہ گجرات کے تمام مسالک نے نہ صرف متفقہ طور پر آذان پر پابندی کی مخالفت کردی ہے بلکہ ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کرکے چار اطراف آذان پر پابندی واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے سوموار کو حتمی فیصلہ سے آگاہ کرنے کا وعدہ کیا ہے جس پر علماء کرام کی جانب سے سوموار تک احتجاج ملتوی کردیا گیا ہے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان سوموار کے بعد کیا جائیگا۔