انڈیا : متاثرہ افراد کی بحالی کا کام دو روز میں مکمل کردیا جائے گا

India

India

انڈیا (جیودیسک) کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے کام میں مصروف انڈین آرمی، ایئر فورس اور دیگر اداروں نے کہا ہے کہ شمالی انڈیا کی ریاستوں جھاڑ کھنڈ اور ہماچل پردیش میں بحالی کا کام دو روز میں مکمل کر لیا جائیگا

انڈو تبتن بارڈر پولیس نے جمعے کو بتایا کہ کیدارناتھ اور بدری ناتھ کے مذہبی اہمیت کے حامل مندروں کی یاترہ کیلئے گئے ہوئے یاتری جو کہ وہاں سیلاب کی وجہ سے پھنس گئے تھے انہیں دو دن میں متاثرہ علاقوں سے انکے آبائی علاقوں میں منتقل کر دیا جائے گا۔

بارڈر پولیس کا کہنا تھا کہ بحالی کے ادارے آرمی اور ایئر فورس کے ساتھ ملکر متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ متاثرین کی منتقلی میں انڈین ایئر فورس کے چار ہیلی کاپٹرز حصہ لے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ انڈیا میں حالیہ سیلاب سے پانچ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔