نئی دلی (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری آج بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کریں گے۔ کہتے ہیں بھارت کا افغانستان کے انتخابات 2014 میں مرکزی کردار ہو گا۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت افغانستان میں ہونے والے انتخابی عمل کو مزید بہتر بنا سکتی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ اور بھارتی وزیراعظم کی آج ہونیوالی ملاقات میں افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا پر بات ہوگی۔ امریکا اور بھارت کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ پاکستان اور ایران کی نومنتخب حکومتیں اور خطے میں سیکیورٹی معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔