بھارت کا افغانستان کو ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے کا اعلان

Salman Khurshid

Salman Khurshid

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے افغانستان کو ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

افغانستان کے دورے سے واپسی پر طیارے میں میڈیا سے گفتگو میں بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت جنگ سے تباہ حال افغانستان کو لوجسٹک سپورٹ بھی فراہم کرے گا تا کہ کابل حکومت اپنے کارگو طیاروں کو بحال کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر کرزئی نے بھارت سے جدید ساز و سامان فراہم کرنے کی درخواست کی تھی اور بھارت بہت جلد افغانستان کو ہیلی کاپٹرز فراہم کرے گا تاہم انہوں نے ہیلی کاپٹرز کی تعداد یا ان کی نوعیت کے بارے میں بتانے سے انکار کر دیا ہے۔