بھارت کا جارحانہ رویہ امن کی کوششوں کو متاثر کرسکتا ہے، پاکستان

Pakistan

Pakistan

پاکستان (جیوڈیسک) نے واضح کر دیا ہے کہ بھارت کا جارحانہ رویہ امن کیلیے کی جانے والی کوششوں کو متاثر کرسکتا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے بھارت پاکستانی املاک اور عملے کی بھارت میں حفاظت یقینی بنائے۔ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری ٹریک ٹو ڈپلومیسی سمیت امن کیلیے سازگار ہوتی فضا کو حالیہ واقعات سے ٹھیس پہنچی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے دورے کے موقع پر کشمیر کے مسئلے پر بات کرے گا۔

اعزاز احمد چوہدری نے بتایا کہ نئی دہلی اور ممبئی میں پی آئی اے کے دفاتر کو ملنے والی دھمکیوں کے بعد پاکستان نے بھارتی حکومت سے پاکستانی املاک اور وہاں موجود عملے کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔