بھارت کا جارحانہ رویہ دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے : امیر پٹی

Karachi

Karachi

کرچی (اسٹاف رپورٹر) نریندر مودی کے بھارتی وزیراعظم بننے کے بعد بھارت جارحانہ کے جارحانہ مزاج میں اضافہ اور سرحدوں پربھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کے باعث سرحدوں پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اس بات کا ثبوت ہے کہ قتل و غارتگری کیلئے مشہور اسرائیلی انٹیلی جنس” موساد“ اور بھارتی ایجنسی ”را“ کی قائم کردہ انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ (آر ایس ایس )بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام کرنے کے بعد اب پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی سازش کررہی ہے جسے عالمی سامراج اور مسلمان دشمن قوتوں کی مکمل آشیر باد حاصل ہے جس کا مقصد دنیا میں تیسری جنگ عظیم مسلط کرنا اور اسلحہ بیچنے والے ممالک کی تجارت کو فروغ دینے کے ساتھ اسلحہ کی فروخت کیلئے نئی منڈیاں تلاش کرنا ہے۔

محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین امیر پٹی نے بھارتی افواج کی جانب سے عالمی سرحدی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی و اشتعال انگیزی اور ظفروال و شکر گڑھ سیکٹرزمیں آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری پر تاسف ومذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں امن کی بربادی ‘ دہشتگردی کے فروغ اور دنیا پر منڈلاتے ہوئے جنگ مہیب سائے کی وجہ اقوام متحدہ کا جانبدارانہ رویہ ہے جو دنیا کے مستقبل میں تیسری عالمی جنگ کے خطرات لکھ رہا ہے مگر پاک افواج کی قیادت کا دانشمندانہ و مدبرانہ رویہ اور صبر و برداشت کے ساتھ ان کا حوصلہ و ایثار خطے میں امن قائم رکھے ہوئے ہے وگرنہ بھارت کاجارحانہ اور غیر ذمہ دارانہ رویہ خطے سمیت پوری دنیا کے امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔