بھوبھنیشور (جیوڈیسک) ہندوستان نے اتوار کو جوہری صلاحیت کے حامل اگنی ٹو بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ ہندوستانی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ڈیفنس حکام کے مطابق یہ تجرب اڑیسہ میں فوجی اڈے سے کیا گیا۔
ڈیفنس آفیشل ایم وی کے وی پرساد نے بتایا کہ ضلع بھدرک میں فوجی حکام کی زیر نگرانی کیا گیا جو کامیاب رہا۔ دو ہزار کلو میٹر سے زائد رینج کے حامل اس میزائل کو فوج کے جوہری ہتھیاروں میں شامل کر لیا گیا۔
اس میزائل کا وزن 17 ٹن ہے اور اور وزن میں کمی کر کے اس کی رینج تین ہزار کلو میتر تک بڑھائی جا سکتی ہے. اس میزائل کو ریل اور روڈ دونوں سے لانچ کیا جا سکتا ہے اور 15 منٹ میں فائر کیا جا سکتا ہے۔