بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں ہیکروں نے ائیر انڈیا فضائی کمپنی پر سائبر حملہ کر کے دنیا بھر سے 4.5 ملین مسافروں کی معلومات چُرا لی ہیں۔
فضائی کمپنی کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں مسافروں کو پہنچائی گئی اس زحمت پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ ہیک کی گئی معلومات میں نام، کریڈٹ کارڈ اور پاسپورٹ معلومات بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ فضائی کمپنیاں ڈیٹا کوتاہیوں کی وجہ سے اس سے قبل بھی ایجنڈے پر آتی رہی ہیں۔
برٹش ائیر ویز کو 2018 کے سائبر حملے میں 4 لاکھ مسافروں کی معلومات لیک ہونے کی وجہ سے 28 ملین ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑا تھا۔
2018 میں ہی کیتھی پیسیفک کو 9 ملین مسافروں کی معلومات ہیک ہونے کی وجہ سے 7 لاکھ ڈالر جرمانہ ہوا تھا۔
گذشتہ سال ایزی جیٹ نے 9 ملین کے لگ بھگ مسافروں کے ای۔میل ایڈریس اور پرواز سے متعلقہ معلومات ہیک ہونے کا اعلان کیا تھا۔