بھارت کی سرکاری ائیرلائن کے دو پائیلٹس کو رنگین مزاجی مہنگی پڑ گئی

India

India

بھارتی ائیرلائین کے دو پائیلٹس نے ساوتھ انڈین اداکارہ کو کاک پٹ میں بٹھا کر سفر کرا دیا، معاملہ حکام کے نوٹس میں آنے پر دونوں پائلٹس کی چھٹی کردی گئی۔ بھارت کی سرکاری ائیرلائن کے دو پائیلٹس کو رنگین مزاجی مہنگی پڑ گئی۔ ائیر انڈیا کی بنگلور سیدکن جانے والی پرواز کے دو پائلٹس کی اس بات پر چھٹی کر دی گئی۔

کہ انہوں نے ساوتھ انڈین فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ودیا مینن کو دوران پرواز کاک پٹ میں اپنے ساتھ بٹھا لیا۔ ودیا مینن کے لیے تو یہ سفر اس لیے یاد گار رہے گا کہ انہوں نے کاک پٹ میں بیٹھ کر بنگلو ر سے دکن تک کا نظارہ کیا لیکن اس سفر کو طیارے کے دونوں پائلٹس بھی بھول نہیں پائیں گے جن کو اس بے ضابطگی پر معطل کر دیا گیا ہے ۔