نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں کچی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 ہوگئی۔ کئی افراد کی حالت تشویش ناک ہے ریاست اتر پردیش کے علاقے اعظم گڑھ کے گاوں مبارک پور میں درجنوں افراد نے جمعرات کو کچی شراب پی تھی۔
حکام نے اب تک 35 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ 68 متاثرین میں سے 6 کی حالت نازک ہے۔ تمام متاثرہ افراد مزدور اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد تھے۔ پولیس نے شراب بیچنے والے 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔