بھارت سے تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتے ہیں: نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر ڈاکٹر رگوان نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے بھارتی ہائی کمشنر کو نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر کی سطح پر نیا نظام بنانے کی دعوت دی۔

وزیراعظم نے ہائی کمشنر ڈاکٹر رگوان کو باور کرایا کہ بھارت سے تمام تصفیہ طلب مسائل کا پُرامن حل چاہتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کو عوامی سطح پر رابطے بڑھانا چاہئیں۔

بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر دونوں ممالک سیز فائر معاہدےکی پاسداری کریں۔

ڈی جی ملٹری آپریشنز کا موجودہ نظام مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے ڈاکٹر رگوان کو بتایا کہ نیویارک میں بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ سے ملاقات نے معاملات کو سمجھنے میں مدد دی۔ ملاقات میں دو طرفہ معاملات کو مزید بہتر کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔