بھارت کی امریکی ساختہ ڈرون طیاروں سے ایل او سی کی جاسوسی

Drone

Drone

پونچھ (جیوڈیسک) بھارت پاکستان دشمنی میں ہر حد عبور کر گیا۔ ڈرون طیاروں سے ایل او سی کی نگرانی شروع کر دی۔

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ڈرون طیارے پونچھ اور راجوڑی سیکٹر میں پروازیں کر رہے ہیں اور ان میں یہ خاصیت ہے کہ یہ تاریکی میں بھی دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ ان طیاروں کا ڈیٹا سنٹر سری نگر میں قائم کیا گیا ہے جہاں طیاروں سے حاصل کیا گیا تمام ڈیٹا ارسال کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان طیاروں کی پروازوں سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہوں گے۔