بھارت میں امریکی سفیر نینسی پاول نے استعفیٰ دے دیا

Nancy Powell

Nancy Powell

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارت اور امریکا کے درمیان سفارتی تناؤ میں اضافہ ہوگیا، بھارت میں امریکی سفیر نینسی پاول نے استعفیٰ دے دیا۔ امریکی سفیر نینسی پاول نے بھارت میں عام انتخابات سے چند روز پہلے ہی اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

اپنے مختصر بیان میں نینسی پاول نے مستعفی ہونے کی وجہ نہیں بتائی، ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے مستعفی ہونے کے بارے میں پہلے سے طے کررکھا تھا۔ تاہم تجزیہ کار نینسی پاول کے استعفے کو نیویارک میں بھارتی سفارتکار دیویانہ کھوبراگڑے کے معاملے سے جوڑ رہے ہیں۔

دیویانی کھوبراگڑے کو ویزا اسکینڈل کے سلسلے میں امریکا میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں میں سفارتی تنازع کھڑاہوگیا تھا۔