پاکستان کے بھارت مخالف رویے میں تبدیلی آئی ہے: مانی شنکر

Mani Shankar

Mani Shankar

پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان واشنگٹن بھارتی رکن پارلیمنٹ مانی شنکرآیرنے کہا ہے کہ پاکستان کے بھارت مخالف رویے میں تبدیلی آئی ہے، امید ہے نوازشریف کے دورحکومت میں پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی۔ راجیہ سبہاکے رکن مانی شنکرآیرنے واشنگٹن میں اٹلانٹک کونسل تھنک ٹینک میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بھارت مخالف روایتی رویے کی شدت میں کمی آرہی ہے، بھارت کو بھی اپنا رویہ بدلنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نوجوان نسل میں بھارت مخالف رویے کی شدت کم ہوئی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس شدت میں مزید کمی آئے گی مگربھارت میں یہ چیز نظر نہیں آرہی۔ مانی شنکرآیرنے کہاکہ پاکستانیوں کو شدت پسندی اور دہشتگردی سے بہت نقصان ہوا، بھارت کوپاکستان کے ساتھ بلارکاوٹ مذاکرات جاری رکھنے چاہییں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے گزشتہ دوادوارمیں پاک بھارت تعلقات اتنے اچھے نہیں رہے تاہم موجودہ دورمیں دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کی توقع ہے، اس کے لیے پاکستان کو کالعدم لشکرطیبہ کی حمایت ترک کرنا ہوگی۔