مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں چار شہریوں کی شہادت کے بعد آج بھی کرفیو نافذ ہے۔ تین روز قبل بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک امام مسجد کی شہادت پر احتجاج کرنے والوں پر بھی بھارتی فوج نے فائر کھول دیا،جس سے چھ مسلمان شہید ہو گئے۔بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کے خلاف کشمیریوں نے مظاہرے بھی کیے۔کٹھ پتلی انتظامیہ نے پر تشدد واقعات کے بعد وادی میں دوسرے روز بھی کرفیو نافذ کر دیا ہے۔سری نگر سمیت مختلف شہروں میں فوج تعینات ہے،دوسری جانب ہڑتال اور کرفیو کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔