نئی دہلی(جیوڈیسک)بھارتی حکومت نے نائٹ ویژن ڈیوائسز کی خریداری کیلئے فوج کو 2820 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ بھارتی وزارت دفاع نے فوج کو نائٹ ویژن ڈیوائسز کی خریداری کیلئے2820 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع نے یہ منظوری فوجی دفاعی سازو سامان سے متعلق ڈی اے سی کونسل کے اجلاس کے دوران دی۔ نائٹ ویژن ڈیوائسز کی خریداری سے بھارتی فوج کے ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کو دن اور رات کے وقت یکساں طور پر جنگی صلاحیتوں کے استعمال کا موقع مل سکے گا۔ وزیر دفاع نے اس موقع پر فوج کے زیر استعمال 130 ایم ایم آرٹلری گنوں کو اپ گریڈ کرنے کی بھی منظوری دی۔