سیالکوٹ (جیوڈیسک) بھارت کا جنگی جنون ہے کہ کم ہونے کے بجائے بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ اخلاقیات اور انسانیت جیسے الفاظ سے نا آشنا دشمن نے ایک بار پھر سرحدی علاقوں کے پرامن پاکستانیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔
سرحد پار سے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر چارواہ سیکٹر کے قریبی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان رینجرز نے رات کے وقت کی گئی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں۔ حالیہ مہینوں میں بھارت کی جانب سے اس سے پہلے بھی کئی بار ایسے ہی بلا اشتعال اقدامات سامنے آچکے ہیں۔
چارواہ سیکٹر پر بھارت کئی بار فائرنگ کر چکا ہے جس کے نتیجے میں یہاں قریبی دیہات میں رہنے والے معصوم شہری شہید بھی ہوئے اور لوگوں کو نقل مکانی بھی کرنا پڑی۔