لاہور (جیوڈیسک) بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری کی ایک مرتبہ پھر خلاف ورزی شروع ہو گئی اور دشمن فوج نے پاکستانی علاقوں میں شدید فائرنگ کی۔
ترجمان چناب رینجرز کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے شکر گڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جب کہ فائرنگ کا سلسلہ رات 3 بجے شروع ہوا تاہم دشمن فوج کی کارروائی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے چناب رینجرز نے بھارتی گنیں خاموش کرادیں۔
واضح رہے کہ اکتوبر اور نومبر کے مہینے میں بھارتی فوج کی جانب سے متعدد بار ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی اور کچھ وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر دشمن فوج نے اپنی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔