بھارتی فوج کی دوبارہ شکر گڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا بھرپور جواب
Posted on January 1, 2015 By Geo4 Webmaster اہم ترین, مقامی خبریں
Indian Army
شکر گڑھ (جیوڈیسک) بھارتی فوج نے ایک بار پھر شکر گڑھ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی، پاکستان کی جانب سے بھر پور جواب دیا گیا ہے۔
رینجرز ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ رات وقفے وقفے سے جاری رہا، پاکستان کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔
دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال ہوا ہے اور مارٹر گولے داغے گئے ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔