کراچی (جیوڈیسک) داکارہ سارہ لورین نے کہا ہے کہ بھارت میں کام کرنا فنکاروں کی مجبوری بن چکا ہے۔ اداکار سارہ لورین نے کہا ہے کہ بھارت میں کام کرنا فنکاروں کی مجبوری بن چکا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں سارہ نے کہا کہ ہمارے ہاں پچھلے دس سالوں میں فلمیں بننا بند ہوگئی تھی جس کی وجہ سے فنکاروں نے اس عرصے میں بھارت کا رخ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بولڈ مناظر کو آج کے اس جدید دور میں پرانے پیمانوں پر جانچنا اور پرکھنا انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بولڈ سین کے بارے میں ہمیشہ وہی طے شدہ پروپیگنڈہ شروع کر دیا گیا ہے اور خواہ مخواہ کی تنقید کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف انہی فلموں میں کام کرونگی جن میں اداکاری کا مارجن ہو۔ نمائشی کرداروں کے لئے میرے پاس وقت نہیں۔