چندی گڑھ (جیوڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر چندی گڑھ کے آشرم میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں 5 خواتین اور ایک بچہ جاں جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
ڈی جی ہریانہ پولیس کا کہنا ہے کہ آشرم متنازع گرو بابا رام پال کے زیر اثر ہے اور جب پولیس عدالت کے حکم پر انہیں گرفتار کرنے آشرم پہنچی تو بابا رام پال کے عقیدت مندوں نے پولیس پر پتھراؤ کردیا، پتھراؤ کے نتیجے میں پولیس نے جوابی کارروائی کی اور اس دوران 4 خواتین موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور بچہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔
ڈی جی ہریانہ نے کہا کہ گرو بابا رام پال اب بھی آشرم میں موجود ہیں جنہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ جھڑپ میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔