بھارت اپنی حد میں رہے، ورنہ انجمن طلبہ اسلام کے یہ شاہین صفت نوجوان بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے

میرپور : انجمن طلبہ اسلام بھارتی افواج کی شرانگیزیوں اور آبی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ ATI کے نوجوان کشمیر و پاکستان کی نظریاتی اور دفاعی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں قربان کر دیں گے۔ جنرل سیکرٹری جموں و کشمیر انجمن طلبہ اسلام JKATI۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی جنرل سیکرٹری جموں و کشمیر انجمن طلبہ اسلام امین مجاہد نے اپنے دورہ میرپور میں مسٹ یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی حد میں رہے، ورنہ انجمن طلبہ اسلام کے یہ شاہین صفت نوجوان بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت اور پاکستانی پانیوں پر ڈیم بنانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اقوام متحدہ کی آنکھیں ان مظالم کو کیوں نہیں دیکھ رہی۔

اگر عالم اسلام کا کوئی بھی ملک ایسی حرکت کر دے تو پوری دنیا اور یہود نواز میڈیا اپنی زبانیں بے لگام کر دیتی ہیں۔ لیکن انڈیا، اسرائیل، امریکہ اور دیگر نصرانی ممالک کی یہ حرکتیں اقوام متحدہ کی نظر نہیں آتی۔ عالم اسلام کو توڑنے کی یہ سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انجمن طلبہ اسلام عالم اسلام کی اتحاد کی داعی ہے۔ ATIکے کارکنان خود کو اس قابل کریں کہ وہ پاکستان کو عالم اسلام کا قطعہ بنا دیں۔

اس موقع پر چیئرمین یونیورسٹیز کونسل چوہدری محمد ایاز، ناظم میرپور ڈویژن طاہر حسین قادری، قائمقام ناظم مسٹ چوہدری تنویر حسین، نائب ناظم میرپور ڈویژن احمد نعمان فاروقی، محمود الثقلین اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔