بھارت (جیوڈیسک) بھارت اٹاری کے مقام پر بلٹ پروف گیٹ لگائے گا۔بھارت نے یہ فیصلہ واہگہ بارڈر پر خود کش حملے کے تناظر میں کیا ہے۔ بھارت بلٹ پروف شیشے کی دیواریں اٹاری کے ساتھ ساتھ حسین آباد، فیروز پور اور سڑقی کی بین الاقوامی سرحدی چوکیوں پر بھی نصب کرے گا۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پاکستان میں واہگہ بارڈر پر خود کش حملے کے بعد بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس نے بین الاقوامی سرحد پر بلٹ پروف گیٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تقسیم ہند کے بعد پہلی بار بھارت کی بارڈر فورس نے سیاحوں کی حفاظت کے لئے اٹاری کے مقام پرزمینی سرحدی گیٹس کے سامنے رولنگ بلٹ پروف اسکرینز نصب کی ہیں،یہ اسکرینزکسی بھی خودکش دھماکے کی صورت میں باردوری مواد سے سیاحوںکو محفوظ بنائیں گی۔ بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل امرتسر سیکٹر ایم ایف فاروقی نے اخبار سے کہا کہ ہم ان (پاک رینجرز) سیکورٹی انتظامات پر انحصار نہیں کر سکتے ہیں۔دس سے پندرہ ہزار سیاح اٹاری کے مقام پر روزانہ تقریب دیکھنے آتے ہیں۔
حسین والا اور سڑقی کے مقام پر بہت کم سیاح آتے ہیں۔ انہوں نے اٹاری پر سرحد کے دونوں کناروں پر بلٹ پروف گلاس نصب کرنے کی تجویز دی ہے کہ اگر پاکستان میں ایسا کوئی دھماکا ہو تو دھماکا خیز مودا براہ راست ان کو متاثر نہ کرے۔ اخبار کے مطابق دو نومبر2014کو واہگہ بارڈ پرخود کش دھماکے میں 60 پاکستانی شہید ہو گئے تھے یہ دھماکا بھارتی سرحد کے قریب ہوا جس سے بھارتی فورسز میں خطرے کی گھنٹیاں بج گئی اور وہ کسی ایسے ممکنہ حملے سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کرنے لگے ہیں۔ دونوں اطراف سے ہزاروں افراد روزانہ سرحدی چوکی پر پریڈ دیکھنے آتے ہیں۔