سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا اور بھارت کے آخری ون ڈے میں چھکوں اور چوکوں کی برسات ہوئی۔ کینگروز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹ پر تین سو تیس رنز بنائے۔
اوپنر ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے سنچریاں سکور کیں۔ بھارت نے میچ میں چھ وکٹ سے کامیابی سمیٹی۔ آسٹریلیا نے پانچ میچز کی ون ڈے سیریز چار ایک سے اپنے نام کی۔
اوپنر روہت شرما نے ننانوے رنز کی اننگز کھیل کر ون ڈے کیرئیر میں پانچ ہزار رنز مکمل کر لیے۔