راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سسلہ جاری ہے۔ پیر کے روز بھی بھارتی فوج نے باغ آزاد کشمیر میں کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاکستانی فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔
بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں اب تک بارہ بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہو چکے ہیں جبکہ 54 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 2013 میں بھارت کی جانب سے 414 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔
2014 میں بھی بھارت 230 سے زائد مرتبہ ورکنگ باونڈی اور کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔