اڑیسہ (جیوڈیسک) بھارت نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ” اگنی فائیو” کا دوسرا کامیاب تجربہ کر لیا۔تجربہ ریاست اڑیسہ کی ٹیسٹ رینج سے صبح نو بجے کے قریب کیا گیا،بیلسٹک میزائل اگنی فائیو پانچ ہزار کلو میٹر تک ایک ٹن ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بھارتی سائنسدانوں کا دعوی ہے کہ میزائل میں جدید ترین نیوی گیشن سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ بھارتی دفاعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میزائل جلد ہی فوج کا باقاعدہ حصہ بن جائے گا۔