اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) انجمن طلباء اسلام کے سٹی ناظم شہیر سیالوی نے اپنے بیان میں کہا پاکستان اپنے معاملات کا حل خود جانتا ہے۔ عوام اِس فرسودہ نظام سے تنگ آ چکی ہے۔
بھارت اور امریکا حکومت کے حق میںبیان بازی کر حالات میں مزیداشتعال انگیزی پیدا کر رہے ہیں۔پاکستان ایک آزاد مملکت ہے۔اور اِس کی عوام اپنا حق لینا جانتی ہے۔ہمیں بھارت اور امریکا کے مشوروں کی قطعی ضرورت نہیں۔اس کے ساتھ اُنھوں نے بھارت کی جانب سے پاکستانی سرحدوں پر بلااشتعال فائرنگ کی پر زور مذمت کی ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہاا گر دوبارہ بھارت کی طرف سے ایسی جارحانہ کارروائی کی گئی تو انجمن طلباء اسلام بھارتی کونسلیٹ کے سامنے دہرنا دے گی اورہم کسی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ دارنہ ہو ںگے۔